Site icon Bloom Pakistan Urdu

غیر ملکی خاتون کامعاملہ سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا،سفارتخانے کا تصدیق سے انکار

غیر ملکی خاتون سے زیادتی کی میڈیکل رپورٹ آگئی

اسلام آباد۔غیر ملکی خاتون کو ہاتھ پاو¿ں باندھ کر گلی میں پھینکنے کا معاملہ سلجھنے کے بجائے مزید الجھ گیا ہے ،معاملے کی تحقیقات کے لئے ایس ایس پی زیر نگرانی کمیٹی تشکیل دید ی گئی

ذرائع کے مطابق خاتون تاحال بیان دینے سے انکاری ہے ،خاتون نے ابتدا میں بیلجئم کی رہائشی بتایا تاہم جب سفارت خانے سے رابطہ کیا گیا تو سفارتخانہ کے حکام نے خاتون کی شہریت کی تصدیق سے انکار کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی ٹریول ہسٹری بھی معلوم نہ ہو سکی،بیان دینے پر کہتی ہے مجھے نیند آئی ہے۔ مجھے کچھ پتہ نہیں،خاتون اردو اور پھٹواری بول لیتی ہے،ذرائع کے مطابق نا درا سے بائیو میٹرک کے زریعے ڈیٹا چیک کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

دوسری جانب گرفتار شخص کے مطابق چندروز قبل بارش کے باعث خاتون میرے گھر آئی تھی میں نےخاتون کو گھر کے کپڑے فراہم کئے،بعدازں خاتون کو تھانہ وومن پولیس میں چھوڑ کر آیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون کی جانب سے عدم تعاون پر ایدھی ہوم چھوڑ دیاگیا ہے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ کے علاقے سے غیرملکی خاتون سے مبینہ جنسی تشدد کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، خاتون پر جنسی تشدد کے شواہد ملے اور نہ ہی وہ غیرملکی شہری ہے۔

میڈیکل رپورٹ میں خاتون پر جنسی تشدد کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ملک کے کسی بھی ائیر پورٹ پر خاتون کی اندرون یا بیرون ملک آمد یا روانگی کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا

پولیس ذرائع نے بتایا کہ خاتون کی ذہنی حالت بھی کچھ درست نہیں، اسے کس نے ہاتھ پاو¿ں باندھ کر پھینکا، اس واقعہ کے پیچھے کیا محرکات تھے اور خاتون کا تعلق کہاں سے ہے

یہ سب حقائق معلوم کرنے کے لیے ایس ایس پی آپریشنز ارسلان جہانزیب کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

Exit mobile version