Site icon Bloom Pakistan Urdu

بیف یا مٹن کا زیادہ استعمال ذیابیطس کے خطرات میں اضافے کا سبب

بوسٹن۔ ایک نئی تحقیق نے یہ ظاہر کیا ہے کہ مٹن اور بیف میں پایا جانے والا خاص قسم کا آئرن ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرے میں اضافہ کر سکتا ہے۔

جرنل نیچر میٹابولزم میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے مطابق، وہ افراد جو ہیم سے بھرپور خوراک (زیادہ تر بیف یا مٹن) استعمال کرتے تھے، ان کو ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات 26 فیصد زیادہ تھے، نسبتاً ان لوگوں کے جنہوں نے ایسی خوراک کم کھائی۔

محققین نے پایا کہ ہیم آئرن، جو کہ غیر پروسیس شدہ سرخ گوشت میں ہوتا ہے، ٹائپ 2 ذیابیطس کے خطرات کا نصف سے زیادہ حصہ ذمہ دار تھا۔ اس کے برعکس، ہیم کے بغیر آئرن (جو کہ نباتاتی خوراکوں میں ہوتا ہے) کا ٹائپ 2 ذیابیطس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں دیکھا گیا۔

ہارورڈ ٹی ایچ چین اسکول آف پبلک ہیلتھ سے منسلک محقق فرینک ہو نے کہا کہ یہ تحقیق ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے صحت مند خوراک کے انتخاب کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہیم آئرن کی مقدار میں کمی اور نباتاتی خوراکوں کے زیادہ استعمال کے ذریعے ذیابیطس کے خطرات کو کم کرنے کے لیے ایک مؤثر حکمت عملی ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version