Site icon Bloom Pakistan Urdu

یوم آزادی پربھی پاسپورٹ پرنٹنگ کام کام،ڈی جی حوصلہ افزائی کیلئے دفتر پہنچ گئے

یوم آزادی پربھی پاسپورٹ پرنٹنگ کام کام،ڈی جی حوصلہ افزائی کیلئے دفتر پہنچ گئے

اسلام آباد۔ملک میں پاسپورٹ کی ترسیل میں تیزی لانے اور بیگ لاک ختم کرنے کے لیے پاسپورٹ حکام کی جانب سے ہنگامی اقدامات پر عمل درآمد شروع کردیا گیا۔یوم آزادی کے روز بھی پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل جاری رہا۔

ملک بھر میں پاسپورٹ کی ترسیل کو تیز کرنے اور بیک لاک کو ختم کرنے کے لیے ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال قاضی نے سٹاف کو 24/7 کام کرنے کی ہدایت کی ہے اور یوم آزادی کے روز بھی پاسپورٹ کی پرنٹنگ جاری رہی

اس موقع پر ملازمین کا حوصلہ بڑھانے کے لئے ڈی جی پاسپورٹ خود بھی آفس پہنچ گئے اور پروڈکشن عملے کے ساتھ جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور ڈی جی پاسپورٹ کی جانب سے ملازمین کے اعزاز میں کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا

اس موقع پر ڈی جی پاسپورٹ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ قومی پاسپورٹ کو دنیا میں باوقار مقام پر رکھا جائے، ڈی جی پاسپورٹ شہریوں کے پاسپورٹ کا بروقت اور باوقار اجراء اولین ترجیح ہے ، اور ہنگامی بنیادوں پر پروڈکشن کرنے سے پاسپورٹ کے اجراء میں تیزی آئی ہے

انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ بیگ لاک زیرو پر لانے کے لیے دن رات کوششیں جاری ہیں اور ہنگامی اقدامات کے اثرات شہری چند روز میں محسوس کریں گے۔

Exit mobile version