Site icon Bloom Pakistan Urdu

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کیپٹن فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا کیپٹن فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

سرینگر۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع ڈوڈا میں بھارتی فوج کو ایک ملٹری آپریشن کے دوران شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، جس میں ایک کیپٹن فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، بھارتی فوج نے جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈا کے ایک جنگل میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر دیگر سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن کیا۔

تاہم، مسلح افراد نے گرفتاری دینے کے بجائے بھرپور مزاحمت کی۔ رات بھر چار گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا، جس میں بھارتی فوج کا ایک کیپٹن ہلاک ہو گیا، اور ایک شہری زخمی ہوا۔

ناکام آپریشن اور کیپٹن کی ہلاکت کے بعد کارروائی روک دی گئی۔ صبح تازہ دستوں کے پہنچنے پر سرچ آپریشن دوبارہ شروع کیا گیا۔

سکیورٹی فورسز نے انکاونٹر کی جگہ سے امریکی ساختہ M4 اسالٹ رائفل اور خون میں لت پت چار بیگز برآمد کیے، جن میں مختلف آلات اور لاجسٹکس موجود تھے۔

بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ برآمد شدہ سامان اور جگہ جگہ خون کے دھبے اس بات کا اشارہ ہیں کہ مسلح افراد شدید زخمی ہیں اور قریبی علاقے میں پناہ لیے ہوئے ہیں، اور ان کی تعداد چار ہو سکتی ہے۔

Exit mobile version