Site icon Bloom Pakistan Urdu

یہ تو آغاز ہے، بڑے بڑے بت ابھی گرنے باقی ہیں، فیصل واوڈا

جنرل فیض سارا ملبہ عمران خان پر ڈالیں گے،21 ستمبر کو جلسہ نہیں ہوگا،واوڈا

اسلام آباد: سیاسی رہنما فیصل واوڈا نے جنرل (ر) فیض حمید کے کورٹ مارشل کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دیر سے سہی لیکن صحیح قدم اٹھایا گیا ہے، یہ صرف آغاز ہے، مزید بڑے بڑے بت ابھی گرنے والے ہیں۔

اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ فوج نے واضح پیغام دیا ہے کہ موجودہ قیادت ایماندار ہے، جب ٹاپ سٹی کا کیس منظر عام پر آئے گا تو اور بھی نام سامنے آئیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں شامل افراد کے سرپرستوں کا بھی حساب ہوگا، بات صرف کرپشن تک محدود نہیں رہے گی، جو بھی پاکستان کو نقصان پہنچائے گا ان کا حساب کتاب ٹھیک طریقے سے ہوگا۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ سیاستدانوں اور چوریوں کے معاونین کی باری بھی آئے گی، بڑے بڑے برج جو قائم ہیں، ان کی بھی باری آئے گی اور وہ بھی گر جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض آباد دھرنا کیس تو ایک چھوٹا سا معاملہ ہے، آئندہ بہت بڑے کیسز سامنے آئیں گے، اور سپہ سالار کو مبارکباد دیتے ہیں کہ جو ناممکن لگ رہا تھا، وہ ممکن کر دکھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں بانی پی ٹی آئی زمین پر لیٹ جائیں گے، سب چھوٹے چھوٹے بچے بن جائیں گے اور پی ٹی آئی سب سے پہلے کی فہرست میں ہوگی۔

Exit mobile version