Site icon Bloom Pakistan Urdu

دوسروں کی زندگیاں بچانے والا کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق

دوسروں کی زندگیاں بچانے والا کوہ پیما مراد سد پارہ جاں بحق

اسلام آباد— معروف کوہ پیما مراد سد پارہ، جنہوں نے بلند ترین چوٹی “براڈ پیک” سر کی تھی، شدید چوٹوں کے باعث جاں بحق ہو گئے۔ ان کی لاش جاپانی بیس کیمپ تک پہنچا دی گئی ہے، جہاں انھیں پہاڑ سے گرنے والے پتھر کی وجہ سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔

پاک فوج کے تعاون سے جاری اس ریسکیو مشن میں 6 مقامی ریسکیو اہلکار اور کوہ پیما شامل تھے۔

ہیلی کاپٹر کے ذریعے مزید دو مقامی کوہ پیما، اشرف سدپارہ اور ذاکر سدپارہ، کو براڈ پیک پر چھوڑ دیا گیا ہے۔

اس ریسکیو مشن میں شامل 6 کوہ پیماوں میں سے 4 کا تعلق سدپارہ سے ہے جبکہ 2 کا تعلق شگر سے ہے۔

کوہ پیما مراد سد پارہ کی لاش کو ان کے آبائی گاؤں سدپارہ پہنچانے کے لئے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

Exit mobile version