Site icon Bloom Pakistan Urdu

مری جانے والے سیاح یہ تمام چیزیں لازمی ساتھ رکھیں

مری جانے والے سیاح یہ تمام چیزیں لازمی ساتھ رکھیں

مری ۔ ملک بھر سے مری جانے والے سیاحوں کے لیے خصوصی ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے

سی ٹی او مر ی بینش فاطمہ نے بتایا کہ مری میں داخل ہونے کے لیے ڈرائیونگ لائسنس، پبلک سروس گاڑیوں کا فٹنس سرٹیفکیٹ ہونا لازمی ہے

بڑی گاڑیوں کے داخلے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔

سیاح مر ی آنے کے لیے مکمل طور پر درست گاڑی کا انتخاب کریں، گاڑی کے وائپر اور لائٹس مکمل طور پر درست حالت میں رکھیں

سلپری روڈ اور خطرناک موڑ ہونے کی وجہ سے تیز رفتاری سے گریز کریں، دوران ڈرائیونگ ون وے کی خلاف ورزی اور غلط اوور ٹیکنگ نہ کریں

مری کی تمام سڑکیں دو طرفہ ہیں لہذا ڈبل لائن بنانے سے گریز کریں، سیاح گاڑی کو روڈ پرکھڑی کرکے تصاویر نہ بنائیں تا کہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو

شاہراہوں پر کھڑے ٹریفک وارڈنز اور ضلعی پولیس اہلکاروں کے ساتھ تعاون کریں

چیف ٹریفک آفیسر مری نے فورس کو ہدایت کی کہ ٹریفک افسران و اہلکار ایمانداری سے ٹریفک ڈیوٹی سر انجام دیں، مری آنے والے سیاحوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

دوسری جانب مری انتظامیہ کی طرف سے سرکاری عمارتوں کو برقی روشنیوں سے سجا دیاگیا، تاکہ مری آنے والے سیاحوں اور مقامی آبادی کو جشن آزادی کی خوشیاں بھر پور منانے کا موقع مل سکے

Exit mobile version