Site icon Bloom Pakistan Urdu

راولپنڈی پولیس نے17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان گرفتارکرلئے

راولپنڈی۔پولیس نے سٹریٹ کرائم ، چوری و ڈکیتی،17 سالہ لڑکی سے زیادتی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے

تھانہ مندرہ ، ٹیکسلا ،آر اے بازار ، گوجر خان نے 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم افتخار، قاص عرف وکی، نوید ، عبدالرحمن، وقار، حسن علی ، فرقان شامل ہیں ۔

17 سالہ لڑکی سے ذیادتی کرنے پر مندرہ پولیس نے ملزم فرقان کو گرفتار کرلیا ملزم نے اسلحہ کے زور پر ذیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم فرقان کو گرفتار کرلیا ملزم کے ساتھی اویس کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا

ٹیکسلا پولیس نے چوری شدہ 7 موٹرسائیکل ، 3 لیپ ٹاپ سمیت دیگر اشیاء برآمد کرلی ملزمان موبائل سگنل ٹاور سے لیپ ٹاپ اور دیگر آلات بھی چوری کرتے تھے ۔

سٹریٹ کرائم میں واردتوں میں ملوث وکی گینگ کے سرغنہ سمیت 2 ساتھیوں کو آر اے بازار پولیس نے گرفتار کرلیا ملزمان سے مسروقہ 59 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا ۔

موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ارکان سے گوجر خان پولیس نے 8 موٹرسائیکل برآمد کروالی

سی پی او نے کہا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بناء پر چالان کر کےقرار واقعی سزا دلوائی جائیگی

کار و موٹرسائیکل چوری ،منظم و متحرک گینگز ، کی روک تھام کے لیے بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا

ذیادتی ، تشدد اور ہراسمنٹ ناقابل برداشت ہیں ملوث ارکان کے قانون کے گرفت سے نہیں بچ سکتے

Exit mobile version