Site icon Bloom Pakistan Urdu

فائر وال کے لیے پی ٹی اے کی تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل

اسلام آباد۔ حکومت پاکستان نے فائر وال کے نفاذ کے لیے ایک اہم قدم اٹھا لیا ہے، اور فائر وال کے منصوبے کے لیے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

اسلام آباد میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ معلومات کے مطابق، اوور دی ٹاپ (او ٹی ٹی) خدمات کے ضابطے کے لیے فریم ورک پر کام کی رفتار تیز کر دی گئی ہے۔

پی ٹی اے نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کرنے کے بعد او ٹی ٹی ریگولیٹری فریم ورک کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ سے رجوع کیا جائے گا۔

دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ نئے فریم ورک کے تحت واٹس ایپ، اسکائپ، فیس بک میسنجر، ایمو، اور وائبر جیسے مختلف فورمز کو لائسنس اور اتھارائزیشن حاصل کرنا ہوگی۔ اس نئے فریم ورک کے تحت ٹویٹر، فیس بک، لنکڈ اِن، آن لائن گیمنگ، اور ای کامرس کو بھی ضابطے میں لایا جائے گا۔

Exit mobile version