Site icon Bloom Pakistan Urdu

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور سٹالوں میں موجود تمام باجوں کو ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد، عرفان نواز، نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز (اے سی) کو ہدایت دی ہے کہ وہ سٹالز پر موجود باجوں کو ضبط کریں، کیونکہ مختلف سٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد، عرفان نواز، کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق باجوں کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اور شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ باجوں کے استعمال سے پرہیز کریں۔

ڈی سی اسلام آباد نے سٹال مالکان سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے سٹالز پر باجوں کی فروخت بند کریں، بصورت دیگر باجے کے استعمال یا فروخت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Exit mobile version