Site icon Bloom Pakistan Urdu

پاکستان اور چین کا سویپ ایبل بیٹریوں والی نئی الیکٹرک موٹر سائیکل کامعاہدہ

پاکستان اور چین کا سویپ ایبل بیٹریوں والی نئی الیکٹرک موٹر سائیکل کامعاہدہ

سلام آباد۔ پائیدار نقل و حمل کی جانب ایک اہم پیش رفت، پاکستانی اور چینی کاروباری اداروں کے درمیان سویپ ایبل بیٹری والی نئی الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف کرانے کے لئے معاہدہ طے پا گیا

اس معاہدے سے دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرک وہیکل (ای وی) کی صنعت میں مزید ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

گوادر پرو کے مطابق بزنس کنسلٹنٹ حماد خالد نے پاکستان کی سپر ایشیا موٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور چین کی ای جی او نیو گرین انرجی ٹیکنالوجی لمیٹڈ کے درمیان تعاون بارے بتایا۔

دونوں مل کر ایک جدید الیکٹرک موٹر سائیکل متعارف کروا رہے ہیں جس میں سویپ ایبل بیٹریاں موجود ہوںگی۔

یہ موٹر سائیکل کمرشل اور گھریلو صارفین دونوں کے لئے ڈیزائن کی گئی ہے۔

ان کے منصوبوں میں اس ٹیکنالوجی کو تھری وہیلر کمرشل مارکیٹ میں متعارف کرانے تک توسیع دی گئی ہے۔

گوادر پرو کے مطابق حماد نے کہا کہ سویپ ایبل بیٹری خالی بیٹری کو 10 سیکنڈ کے اندر مکمل طور پر چارج ہونے والی بیٹری میں تبدیل کرنے میں مدد کرے گی ۔

آپ بغیر کسی رکاوٹ کے اپنا سفر جاری رکھ سکتے ہیں ، اپنی رینج کو بڑھا سکتے ہیں ، اور اپنی بیٹری کو چارج کرنے کے لئے اندر لانا ممکن بنا سکتے ہیں۔

طویل سفر کے دوران آپ اپنے ساتھ ایک اضافی بیٹری لاسکتے ہیں جسے گھر یا دفتر میں تبدیل کیا جاسکتا ہے۔

گوادر پرو کے مطابق نئی متعارف کرائی جانے والی موٹر سائیکل میں 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ٹاپ اسپیڈ، دو بیٹریوں کے ساتھ 200 کلومیٹر کی رینج، پیٹرول اسٹیشنوں پر آسانی سے دستیاب شمسی توانائی سے چلنے والی بیٹریاں اور 70 فیصد فی کلومیٹر تک بچت کرنے کی صلاحیت شامل ہیں۔

Exit mobile version