Site icon Bloom Pakistan Urdu

ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھالیا

ڈاکٹر یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی عبوری حکومت نے حلف اٹھالیا

ڈھاکا۔ شیخ حسینہ واجد کے استعفے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں بنگلا دیش کی نئی عبوری حکومت نے حلف اٹھالیا۔

بنگلا دیش کے صدر محمد شہاب الدین نے دارالحکومت ڈھاکا میں بنگابھابن کے دربار ہال میں چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس کی سربراہی میں نئی عبوری حکومت سے حلف لیا۔

عبوری حکومت کے 16 میں 13 اراکین نے حلف اٹھایا اور بقیہ 3 اراکین بدھن رنجن روئے، فاروق اعظم اور سپرادیپ چکما نے ڈھاکا سے باہر ہونے کی وجہ سے حلف نہیں اٹھایا۔

چیف ایڈوائزر کی حیثیت سے 84 سالہ ڈاکٹر محمد یونس نے پہلے حلف اٹھایا اور دستاویزات پر دستخط کیے

اور اس کے بعد صدر نے مشاورتی کونسل کے 13 راکین سے حلف لیا اور انہوں نے بھی دستخط کیے جہاں کابینہ سیکریٹری محبوب حسین نے حلف برداری تقریب کا انتظام کیا تھا۔

Exit mobile version