Site icon Bloom Pakistan Urdu

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ پیرس سے ڈھاکا پہنچ گئے

بنگلا دیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ پیرس سے ڈھاکا پہنچ گئے

ڈھاکا۔ بنگلادیش کی عبوری حکومت کے نامزد سربراہ ڈاکٹر محمد یونس پیرس سے ڈھاکا پہنچ گئے۔

نوبل انعام یافتہ ڈاکٹرمحمد یونس مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بجے ڈھاکا پہنچے۔

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد ڈاکٹر محمد یونس کو عبوری حکومت کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

بنگلا دیش میں حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ کرنے والی طلبا تحریک کے رہنماؤں نے ڈاکٹر محمد یونس کو سربراہ مقرر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

بنگلا دیش کی عبوری حکومت آج مقامی وقت کے مطابق رات 8 بجے حلف اٹھائے گی۔

Exit mobile version