Site icon Bloom Pakistan Urdu

گرل فرینڈ کی آئی فون کی خواہش پوری ،عاشق نے ماں کے زیورات بیچ دیئے

گرل فرینڈ کی آئی فون کی خواہش پوری ،عاشق نے ماں کے زیورات بیچ دیئے

اسلام آبا د۔نویں کلاس کے طالب علم نے اپنی گرل فرینڈ کو آئی فون دلانے کی خواہش پوری کر دی تاہم پولیس نے نوجوان کو گرفتار کرلیا کیونکہ انہوں نے ماں کے زیورات بیچ کر گرل فرینڈ کی خواہش پوری کی

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے بدھ کے روز بتایا کہ جنوب مغربی دہلی کے نجف گڑھ علاقے میں نویں کلاس کے ایک طالب علم کو اپنی دوست کو آئی فون دلانے کے لیے ماں کے زیورات چرائے جسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ معاملے کا اس وقت پتہ چلا جب لڑکے کی والدہ نے گھر میں زیروات چوری کی ایف آئی آر درج کرائی جس کے بعد تفتیش شروع کی گئی۔

3 اگست کو خاتون کی جانب سے گھر میں چوری کی شکایت درج کروائی گئی جس میں انہوں نے بتایا کہ 2 اگست کو صبح 8 سے دوپہر 3 بجے کے درمیان نامعلوم شخص گھر سے سونے کی دو چین، بالیاں اور انگوٹھی چوری کرکے فرار ہوگیا۔

چور کی شناخت کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد لی گئی لیکن فوٹیج میں شکایت کنندہ کے گھر کے قریب کوئی مشتبہ سرگرمی دیکھنے میں نہیں آئی۔

اس کے بعد تفتیشی ٹیم نے خاتون کے لڑکے کے بارے میں معلومات اکٹھی کرنا شروع کیں تو انہیں پتہ چلا کہ ان کا بیٹا گائب ہے جس کے بعد اس کے اسکول کے دوستوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔

پولیس کو لڑکے کے دوستوں نے بتایا اس کی کلاس میں پڑھنے والی ایک لڑکی کے ساتھ گہری دوستی ہے جو ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں۔

پولیس کے مطابق ٹیم کو معلوم ہوا کہ خاتون نے بیٹے نے پچاس ہزار روپے کا نیا آئی فون خریدا ہے۔ ٹیم نے دھرم پورہ، ککرولا اور نجف گڑھ میں کئی جگہوں پر تلاشی لی، لیکن ہر بار وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔جب لڑکا اپنے گھر پہنچا تو پولیس نے اسے گرفتار کرلیا جس کے پاس سے آئی فون برآمد ہوا۔

Exit mobile version