Site icon Bloom Pakistan Urdu

امریکی فوج کی سیکنڈ لیفٹیننٹ مس امریکا 2024 بن گئیں

امریکی فوج کی سیکنڈ لیفٹیننٹ مس امریکا 2024 بن گئیں

لاس اینجلس—امریکی فوج کی سیکنڈ لیفٹیننٹ ایلما کوپر “مس امریکا 2024” منتخب ہوگئیں۔

ریاست مشی گن سے تعلق رکھنے والی ایلما کوپر کو امریکی شہر لاس اینجلس میں منعقدہ تقریب میں اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا۔

ایلما کوپر نومبر میں “مس یونیورس” کے عالمی مقابلے میں امریکا کی نمائندگی کریں گی اور انہوں نے اسٹینفورڈ یونیورسٹی سے ڈیٹا سائنس میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران ایلما کوپر نے کہا کہ ایک تارکین وطن کی بیٹی اور ایک فخر سے بھرپور خاتون اور امریکی فوج کی افسر کے طور پر وہ اپنے خوابوں کی تعبیر پا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ نے انہیں سکھایا ہے کہ حالات کبھی بھی تقدیر کا تعین نہیں کرتے، بلکہ ہم محنت اور کوشش کے ذریعے کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

Exit mobile version