Site icon Bloom Pakistan Urdu

مقامی سطح پر موبائل تیاری کے باوجود درآمدات میں دوسو فیصد اضافہ

گرل فرینڈ کی آئی فون کی خواہش پوری ،عاشق نے ماں کے زیورات بیچ دیئے

اسلام آباد۔۔۔ملک میں مقامی سطح پر موبائل فونز کی تیاری کے باوجود، مالی سال 2023-24 کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 233 فیصد کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2023-24 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 1.899 ارب ڈالر کا زرمبادلہ خرچ ہوا، جو مالی سال 2022-23 کے دوران خرچ کی گئی رقم سے 233 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2022-23 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 570 ملین ڈالر خرچ ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق، جون 2024 میں موبائل فونز کی درآمدات پر 279 ملین ڈالر خرچ ہوئے، جو جون 2023 کے مقابلے میں 420 فیصد زیادہ ہے۔ جون 2024 میں 96 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز درآمد کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق، مئی کے مقابلے میں جون میں موبائل فونز کی درآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 77 فیصد کا اضافہ ہوا، کیونکہ مئی میں موبائل فونز کی درآمدات پر 158 ملین ڈالر خرچ ہوئے، جو جون میں بڑھ کر 279 ملین ڈالر ہو گئے۔

واضح رہے کہ مالی سال 2024 میں مشینری گروپ کی مجموعی درآمدات کا حجم 8.501 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے، جو مالی سال 2023 کے 5.812 ارب ڈالر کے مقابلے میں 46 فیصد زیادہ ہے۔

Exit mobile version