Site icon Bloom Pakistan Urdu

سرمایہ کاری کیلئے تارکین وطن کو ہرممکن مدد فراہم کریں گے ،چیئرمین قمر رضا

اسلام آباد۔ اوورسیز پاکستانی فاو¿نڈیشن کے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین سید قمر رضا نے کہا کہ وزیراعظم کی ویژن کے مطابق تارکین وطن کی مدد کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں اسلام آباد میں پاکستان بزنس فورم کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے انہیں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور حکومت کی جانب سے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو فراہم کردہ بڑے مواقع سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی۔

انہوں نے وفد کو یہ بھی اطلاع دی کہ تارکین وطن کا ایک کنونشن دسمبر تک منعقد کیا جائے گا تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے۔

Exit mobile version