Site icon Bloom Pakistan Urdu

اسماعیل ہنیہ کی شہادت :ایران میں فوجی اور انٹیلی جنس افسران گرفتار،پوچھ گچھ

اسماعیل ہانیہ کی شہادت :ایران میں فوجی اور انٹیلی جنس افسران گرفتار،پوچھ گچھ

تہران۔۔حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعدایران میں متعدد فوجی اور انٹیلی جنس افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ شروع کر دی گئی ہے

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تحقیقات کے سلسلے میں متعدد ایرانی انٹیلی جنس اورفوجی افسران کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ایران کے اس گیسٹ ہاو¿س میں مقیم ملازمین کو بھی گرفتاکر لیا گیا ہے اور ان سے نامعلوم مقام پر پوچھ گچھ کی جارہی ہے

رپورٹ کے مطابق اسماعیل ہنیہ پر تہران میں قاتلانہ حملہ ایران کی سکیورٹی کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہے

اور یہی وجہ ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کی خصوصی انٹیلی جنس ٹیم اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

Exit mobile version