Site icon Bloom Pakistan Urdu

شادی کی پہلی رات دلہن کی سگریٹ نوشی ،ویڈیو وائرل

شادی کی پہلی رات دلہن کی سگریٹ نوشی ،ویڈیو وائرل

نئی دہلی ۔حال ہی میں بھارت میں ایک ایسی دلہن نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے، جہاں وہ سگریٹ سلگاتی دکھائی دے رہی ہے۔

انسٹاگرام پر ویڈیو اپلوڈ کی گئی تھی، جس میں میک اپ لگائے، عروسی لباس پہنے اور ہاتھوں میں مہندی لگائے خاتون کے ہاتھوں میں سگریٹ تھی۔

وائرل ویڈیو میں دلہن شادی کی رات پہلی بار سسرال میں موجود تھی، تاہم چھپ چھپا کر سگریٹ سلگا رہی تھی

ایسے میں اچانک دلہے میاں آ گئے، جس پر ہڑ بڑا کر خاتون نے سب سے پہلے سگریٹ کو بھجایا اور پھر پریشانی کی حالت میں ہی دروازہ کھولا

سسرال میں کچھ گھنٹے ہی گزرے تھے کہ دلہن نے سگریٹ سلگانا شروع کی، حیرت انگیز طور پر خاتون اس منظر کی ویڈیو بھی بنا رہی تھیں، جو کہ ممکنہ طور پر خود اپلوڈ کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر سوال اٹھائے جا رہے ہیں، جس میں کہنا تھا کہ کوئی بھی دلہن پہلے ہی دن سسرال میں ایسا کیسے کر سکتی ہے؟

کچھ سوشل میڈیا صارفین اسے بھارتی ثقافت کے منافی بھی قرار جبکہ اسے ناقابل قبول قرار دے رہے ہیں۔

کچھ سوشل میڈیا صارفین ایسے بھی تھے جو کہ خاتون کے عمل کو سپورٹ کرتے دکھائی دیے، ساتھ ہی اسے آزادی اظہار کا نام دے رہے ہیں۔

Exit mobile version