Site icon Bloom Pakistan Urdu

شہید اسماعیل ہنیہ کی بیٹی اور بہو کے بیان سے ہر آنکھ اشک بار

شہید اسماعیل ہنیہ کی بیٹی اور بہو کے بیان سے ہر آنکھ اشک بار

غزہ۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت نے دنیا بھر میں رنج و غم کی لہر دوڑادی ہے۔ اس مظلومانہ شہادت کی دنیا بھر میں مذمت کی جارہی ہے۔

اسماعیل ہنیہ کی بیٹٰی خولہ اور بہو ایناس نے بھی شدید ردِعمل جاری کرتے ہوئے ایک ایسی ویڈیو جاری کی ہے جس کے دل خراش پیغام نے لوگوں کو اشک بار کردیا ہے۔

خولہ نے کہا ہے کہ والد کی شہادت پر ہمیں فخر ہے۔ اسرائیلی حکومت کی یہ سوچ بالکل بے بنیاد ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے سے سکون مل جائے گا، جشن منانے کا موقع ہاتھ آئے گا۔

خدا کی قسم! میرے والد کا خون حشر تک قاتلوں کا پچھا کرے گا اور انہیں کیفرِ کردار تک پہنچاکر دم لے گا۔ اللہ نے چاہا تو اسماعیل ہنیہ کیہ شہادت سرزمینِ مقدس کی فتح پر منتج ہوگی۔

پیغام میں اسماعیل ہنیہ کی بہو ایناس نے کہا کہ ہم ہر حال میں اللہ کی رضا پر خوش ہیں، راضی ہیں۔ تقدیر پر ہمارا ایمان ہے۔

ہمیں خوشی ہے کہ ہم ایک ایسی ہستی کے جانے پر اظہارِ افسوس کر رہی ہیں جس کے حُسنِ عمل سے زمین آسمان بھر جاتے ہیں۔

ایناس نے انتہائی دل گیر لہجے میں کہا کہ ہمارا ایمان ہے کہ دنیا فانی ہے اور اسماعیل ہنیہ سے ہماری ملاقات جنت میں ہوگی۔

Exit mobile version