Bloom Pakistan Urdu

وفاقی حکومت غریب عوام کو مزید ریلیف دے ،آفتاب شیر پاﺅ

اسلام آباد۔قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب خان شیرپاو¿ کی زیرصدات پارٹی کا اہم اجلاس ہوا ،اجلاس میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری کے معاملے پرتفصیلی گفتگو کی گئی

اجلاس میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کی شرح میں کسی حد تک گرواٹ پر خراج تحسین پیش کیا گیا

جبکہ اجلاس میں وفاقی حکومت سے عوام کو مزید ریلیف دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے

آفتاب شیر پاﺅ نے کہا کہ قیمتوں میں حالیہ کمی سے غریب عوام کی حالت میں خاطر خواہ فرق نہیں پڑے گا

اجلاس میں مہنگائی، لوڈشیڈنگ، بے روزگاری کے تناظر میں ہونے والے اجلاس میں حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور مہنگائی کی شرح میں کسی حد تک گرواٹ پر خراج تحسین پیش کیا گیا

آفتاب خان شیرپاو¿ نے حکومت پر زور دیا کہ وہ عوام کو مزید ریلیف دے، قیمتوں میں حالیہ کمی سے غریب عوام کی حالت میں خاطر خواہ فرق نہیں پڑے گا لہذا دیرپا اور دورس فیصلوں کی ضرورت ہے

اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان جدون، پولیٹکل سیکرٹری برائے چیئرمین آفس حنیف شاہ اور سوشل میڈیا کوآڈینیٹر یوسف خان موجود تھے

Exit mobile version