Site icon Bloom Pakistan Urdu

طلبہ کی موجیں ختم ،وفاقی حکومت نے ہفتے کی چھٹی ختم کر دی

طلبہ کی موجیں ختم ،وفاقی حکومت نے ہفتے کی چھٹی ختم کر دی

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کے روزکی چھٹی ختم کر دی گئی ،وزارت تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ہفتہ کے روز 2گھنٹوں کیلئے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں ہونگی ۔وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں ہفتے کی روز کی چھٹی کو ختم کردیا گیا ہے۔

اس فیصلے کا اطلاق 10 اگست سے ہوگا نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتہ کے روز تعلیمی اداروں میں مختلف مضامین میں کمزور بچوں پر توجہ دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کے روز طلبہ کیلئے مختلف غیرنصابی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گااور طلباء کیلئے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں کی جائیں گی ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق ہفتہ کے روز طلباء کی حاضری ان کی صوابدید پر ہوگی اور سکول حاضری کا دورانیہ دو گھنٹے ہوگا

نوٹیفیکیشن میں سکولوں کے سٹاف کو ہفتہ کے روز اپنی حاضری اور سکولوں کے سربراہان کو نوٹیفیکیشن پر عمل دراآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے

Exit mobile version