Site icon Bloom Pakistan Urdu

اسماعیل ہنیہ کی رہائش گاہ جہاں انہیں شہید کیا گیا

اسماعیل ہنیہ کی رہائش گاہ جہاں انہیں شہید کیا گیا

تہران۔یران کے دارالحکومت میں پاسداران انقلاب کا بند کمپلیکس جس میں اسماعیل ہنیہ ٹھہرے ہوئے تھے اور جہاں انھیں میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا تھا اس کی تصویر جاری کردی گئی۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو منگل اور بدھ کی درمیانی شب اُس وقت میزائل حملے میں شہید کیا گیا جب وہ نومنتخب ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے بعد گیسٹ ہاؤس پہنچے تھے۔

یہ گیسٹ ہاؤس جہاں اسماعیل ہنیہ سمیت دیگر عالمی رہنماؤں کو ٹھہرایا گیا تھا۔ دراصل ایران کے پاسداران انقلاب کے بند کمپلیکس کا حصہ تھا۔ یہ کمپلیکس سخت سیکیورٹی والے علاقے میں قائم ہے۔

پاسداران انقلاب کا یہ بند کمپلیکس سابق فوجیوں کی رہائش کے لیے بنایا گیا تھا اور کسی کو اندازہ نہیں تھا اس عمارت تک بھی دشمن پہنچ سکتا ہے اور اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بناسکتا ہے۔

اس بند کمپلیکس کی تصویر وائرل ہوئی ہے جس میں عمارت کا کچھ حصہ کپڑے سے ڈھکا ہوا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ اس حصے پر میزائل لگا تھا جسے چھپایا گیا ہے۔

تاحال پاسداران انقلاب اور ایرانی کی دیگر خفیہ ایجنسیاں یہ پتا نہیں لگا سکیں کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران کی اس حساس بلڈنگ میں کس نے اور کس طرح نشانہ بنایا۔

ایران اور حماس نے اسماعیل ہنیہ پر اس قاتلانہ حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو ٹھہرایا ہے لیکن اسرائیل کی جانب سے تاحال نہ تو اس کی تردید کی گئی ہے اور نہ تصدیق کی گئی ہے۔

Exit mobile version