Site icon Bloom Pakistan Urdu

وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے میڈیا کمیونیکیشن سٹرٹیجی ورکشاپ کا انعقاد

وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے میڈیا کمیونیکیشن سٹرٹیجی ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد:وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن نے بدھ کے روز میڈیا کمیونیکیشن سٹریٹجی پر ایک ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

اس ورکشاپ میں وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کمیونیکیشن اور اس کے ملحقہ اداروں، بشمول یونیورسل سروس فنڈ (USF)، آئیگنائٹ، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (NITB)، ٹیلی کمیونیکیشن فاؤنڈیشن کے حکام نے شرکت کی

اس کے علاوہ پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (PSEB)، ورچوئل یونیورسٹی، نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC)، اور الیکٹرانک سرٹیفیکیشن اکریڈیشن کونسل (ECAC)، کے پی آر شعبوں کے نمائندے شریک ہوئے۔

ورکشاپ کا مقصد شرکاء کو جدید میڈیا کمیونیکیشن اسٹریٹجیوں اور میڈیا کے اوزار کے مؤثر استعمال کے بارے میں آگاہ کرنا تھا

ورکشاپ کا مقصد حکومت کی اسکیمات اور پروگرامز کی میڈیا پروجیکشن کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ ایک اچھی طرح سے تیار کردہ میڈیا کمیونیکیشن اسٹریٹجی زیادہ سے زیادہ میڈیا کوریج حاصل کرنے کے لیے اہم ہے۔

شرکاء نے اپنی متعلقہ تنظیموں کے بنیادی کام، میڈیا کے اوزار کا موجودہ استعمال، اور مستقبل کے منصوبہ بندی پر بھی پیشکش دی۔

Exit mobile version