Site icon Bloom Pakistan Urdu

پی ٹی سی ایل کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاون،بینک اور سرکاری دفاتروں میں کام ٹھپ

چیئرمین پی ٹی اے نے انٹرنیٹ متاثر ہونے کا ملبہ زیرسمندر کیبل فالٹ پر ڈال دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے مختلف حصوںمیں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی (پی ٹی سی ایل) کا انٹرنیٹ سسٹم ڈاون ہوگیا ہے۔

انٹرنیٹ کی سروس منقطع ہونے سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انٹرنیٹ کی سروسز بند ہونے سے بینکوں اور دیگر سرکاری دفاتر میں کام بند ہوگیا ہے۔

26 جولائی کو ملک میں نئے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک سسٹم کی آزمائش سے نہ صرف سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بلکہ انٹرنیٹ کی رفتار بھی سست ہو گئی اور حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کردی تھی۔

نئے انٹرنیٹ سکیورٹی نیٹ ورک کی تنصیب سے منسلک حکام نے تصدیق کی کہ ’فائر وال‘ کی آزمائش کی وجہ سے انٹرنیٹ سست روی کا شکار ہے۔

’فائر وال‘ سسٹم کو نصب کیا جا چکا ہے اور اس کی آزمائش جاری ہے، تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آزمائش کب تک جاری رہے گی اور نئے سسٹم پر کب تک ملک کا انٹرنیٹ نیٹ ورک منتقل ہوگا؟

ملک میں ’فائر وال‘ سسٹم کی تنصیب کا کام جنوری 2024 میں شروع کیا گیا تھا اور اس کی تنصیب کے بعد اب آزمائش شروع کی گئی ہے۔

Exit mobile version