Site icon Bloom Pakistan Urdu

پاکستان نے فزکس اولمپیاڈ 2024 میں 3 کانسی کے تمغے جیت لئے

پاکستان نے فزکس اولمپیاڈ 2024 میں 3 کانسی کے تمغے جیت لئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان نے بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ 2024 میں 3 کانسی کے تمغے جیت لئے۔

ترجمان اٹامک انرجی کمیشن کے مطابق پاکستان کی ٹیم نے 21-28 جولائی 2024 کو ایران کے شہر اصفہان میں منعقدہ 54 ویں بین الاقوامی فزکس اولمپیاڈ میں 3 کانسی کے تمغے جیتے لئے۔

نکسر کالج کراچی کے طلحہ اشرف، لاہور گرامر اسکول کے حذیفہ التمش، دی سائنس اسکول اسلام آباد کے محمد سلمان تارڑ نے کانسی کے تمغے جیتے

جبکہ صدیق پبلک اسکول اینڈ کالج راولپنڈی کے محمد سعد بلال نے پاکستان کے لیے آنریبل مینشن حاصل کیا۔

پاکستانی ٹیم نے اسٹیم کیرئیر پروگرام کی سرپرستی میں اولمپیاڈ میں حصہ لیا جو کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن
اور پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنس کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

فزکس ٹیم کو پیاس یونیورسٹی اسلام آباد میں ڈاکٹر محمد عرفان اور پروفیسر ڈاکٹر امان الرحمان نے تربیت دی

اور مقابلے کی قیادت کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے پروفیسر ڈاکٹر نجیب الرحمان اور ڈاکٹر رحمت اللہ نے کی۔

Exit mobile version