Site icon Bloom Pakistan Urdu

عدالت نے رؤف حسن و دیگر کے جسمانی ریمانڈ میں 2 دن کی توسیع کر دی

پی ٹی آئی رہنما رﺅف حسن کے بھارت سے رابطے ،وٹس ایپ چیٹ لیک ہوگئی

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر ) اسلام آباد کی مقامی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن اور دیگر کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایف آئی اے نے پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن کو ڈیوٹی جج مرید عباس کی عدالت میں پیش کیا

رؤف حسن اور دیگر ملزمان کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالت میں پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ سیدہ عروبہ کو بھی جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔

پی ٹی آئی وکیل علی بخاری بھی عدالت میں پیش ہوئے، سماعت کے آغاز پر ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ’ریکارڈ میں ریاست مخالف ویڈیوز کے ٹرانسکرپٹ لگائے گئے ہیں

فرانزک بھی کرانی ہے، ہمیں مزید ریکوری کے لیے 8 دن کا جسمانی ریمانڈ درکار ہے، پیکا ایکٹ کے تحت 30 دن کا ریمانڈ حاصل کرسکتے ہیں

عدالت نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے وئے صرف2 دن کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کر دی

Exit mobile version