اسلام آباد ۔پاکستان میں بڑی آنت کے کینسر کے جگر تک پھیلاؤ کے علاج کے لیے پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ کردیا گیا۔
آنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ شفا انٹرنیشنل ہسپتال اسلام آباد میں کیا گیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی خاتون کو بڑی آنت کے آخری حصے میں کینسرکی تشخیص ہوئی تھی جو بعد میں جگر تک پھیل گیا
جس کے بعدآنتوں کے کینسر سے متاثرہ جگر کا ٹرانسپلانٹ کیا گیااورپاکستان میں پہلی بار کینسر کی مریضہ کا مکمل جگر نکال کر شوہر کا جگر لگا دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ کراچی کی خاتون کا مکمل جگر کینسر نے تباہ کردیا تھا، شوہر نے بیوی کی جان بچانے کے لیے جگر کا بایاں حصہ عطیہ کیا،خاتون اب کینسر سے مکمل طور پر محفوظ اور معمول کی زندگی گزار رہی ہے۔