ؑلاہور۔نامور فنکارہ سجل علی اورگلوکارواداکارفرحان سعیدپہلی بارایک ساتھ سکرین پر جلوہ گرہوں گے۔
سجل علی اور فرحان سعیدکوایک آنے والے ٹی وی پروجیکٹ “تو جو ملا” میں پہلی بار ایک ساتھ کاسٹ کیاگیاہے
اس طرح دونوں فنکاروں کے مداح ان دونوں کو ایک ساتھ سکرین پر دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور ان کی آن اسکرین کیمسٹری کے بارے میں اندازے لگا رہے ہیں۔
اس ڈراما سیریل کی شوٹنگ اگلے مہینے شروع ہونے والی ہے،اس ڈرامے کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ مرحومہ مصنفہ سائرہ رضا کا آخری پروجیکٹ ہے جسے معروف ڈائریکٹر قاسم علی مرید نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اسے سکس سگما پلس کے تحت ریلیزکیاجارہاہے۔