لاہور۔پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کا اعلان کردیاگیا۔
وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے بجٹ پیش کرتے ہوئے پنجاب میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان کیا۔
وزیر خزانہ پنجاب نے کہاکہ گریڈ1سے 22تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ کررہے ہیں جبکہ پنشن کی مد میں 5فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے
وزیر خزانہ پنجاب نے کہاکہ کم سے کم ماہانہ تنخواہ37ہزار سے بڑھا کر 40ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔