اسلام آباد : آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور انفورسمنٹ مہم جاری ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق، اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ ہفتے کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے جس میں شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے پیش نظر کی گئی کارروائیوں کی تفصیلات شامل ہیں۔
رپورٹ کے مطابق:
-
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 792 گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی۔
-
دورانِ ڈرائیونگ قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 1,779 موٹر سائیکلیں اور 1,532 گاڑیاں متعلقہ تھانوں میں منتقل کی گئیں۔
خلاف ورزیوں کی تفصیل:
-
لین کی خلاف ورزی: 469 کیسز
-
بغیر ڈرائیونگ لائسنس: 111 افراد
-
غیر قانونی پارکنگ: 1,816 کارروائیاں
-
مخالف سمت میں ڈرائیونگ: 775 ڈرائیورز کے خلاف ایکشن
-
بغیر نمبر پلیٹ: 1,051 گاڑیاں
-
ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی: 1,103 کیسز
-
بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانا: 1,302 افراد کے خلاف کارروائی
سی ٹی او اسلام آباد کیپٹن (ر) سید ذیشان حیدر نے ہدایت کی ہے کہ ٹریفک پولیس بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی گئی ہے۔
سی ٹی او نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ شہر میں کوئی بھی شخص بغیر ڈرائیونگ لائسنس کے گاڑی نہ چلا سکے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹریفک اہلکاروں سے تعاون کریں اور قوانین کی پاسداری کو اپنا شعار بنائیں تاکہ اسلام آباد کو محفوظ اور منظم شہر بنایا جا سکے۔