کیلیفورنیا میں دنیا کا سب سے بڑا “ریڈ لائٹ، گرین لائٹ” کھیلنے کا ایونٹ منعقد ہوا، جس میں 1,423 افراد نے شرکت کر کے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔
یہ ریکارڈ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر ایناہائم میں واقع یوربا پارک میں CF فٹنس انکارپوریشن کے زیر اہتمام قائم کیا گیا، جہاں 1,423 افراد نے بیک وقت اس گیم میں حصہ لیا۔
اس سے قبل یہ ریکارڈ یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے پاس تھا، جس نے 21 ستمبر 2022 کو 1,415 شرکا کے ساتھ یہ کھیل کھیلا تھا۔ اُس ایونٹ نے 2015 میں وِلامیٹ یونیورسٹی کی جانب سے قائم کردہ 1,203 افراد کے سابقہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا تھا۔
یہ کھیل ایک سماجی اور صحت مند تفریحی سرگرمی کے طور پر پیش کیا گیا، جس میں مقررین نے “ریڈ لائٹ” اور “گرین لائٹ” کی ہدایات دے کر شرکا کو گیم کا حصہ بنایا۔
واضح رہے کہ اس کھیل میں ایک شخص سب کی طرف پیٹھ کر کے کھڑا ہوتا ہے۔ جب وہ “ریڈ لائٹ” کہتا ہے تو تمام افراد کو فوری طور پر رک جانا ہوتا ہے، اور جب وہ پیچھے مُڑ کر “گرین لائٹ” کا نعرہ لگاتا ہے تو تمام کھلاڑی دوبارہ اس کی طرف بڑھنے لگتے ہیں۔