کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے آئندہ مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کو ریلیف دینے کا اعلان کر دیا۔ بجٹ تقریر کے دوران وزیراعلیٰ نے تنخواہوں اور پنشن میں اضافے کی تجاویز پیش کیں، جن کا مقصد مہنگائی سے متاثرہ ملازمین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
تنخواہوں میں مجوزہ اضافہ:
-
گریڈ 1 سے 16 کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے
-
گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے لیے 10 فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے
پنشن میں اضافہ:
-
ریٹائرڈ ملازمین کے لیے پنشن میں 8 فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی ہے
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ موجودہ معاشی حالات کے تناظر میں حکومت اپنے ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ دے کر ان کے مالی مسائل میں کمی لانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔