واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کو اس سے پہلے ڈیل کرلینی چاہیے کہ اس کے پاس کچھ نہ بچے۔
ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے ایران کو معاہدے کا موقع دیا، ایک نہیں بلکہ کئی بار۔ ہم نے انہیں موقع فراہم کیا لیکن وہ ہمیشہ پیچھے ہٹے۔ اب وقت ہے کہ اس صورتحال کا خاتمہ کیا جائے۔
سابق امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران نے معاہدہ کرنے کا موقع ضائع کیا۔جتنا وقت دیا گیا، اس سے زیادہ نہیں دیا جا سکتا۔اگر ایران نے فوری طور پر ڈیل نہ کی تو آئندہ کارروائیاں پہلے سے زیادہ سنگین ہو سکتی ہیں۔
ٹرمپ نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے کیونکہ ان کے مطابق یہ خطے میں امن اور عالمی سلامتی کا مسئلہ ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وقت ہے کہ صورتحال کا خاتمہ کیا جائے، ورنہ پہلے سے طے شدہ اقدامات کو نافذ کیا جائے گا، جو کہیں زیادہ سخت ہوں گے۔