اسلام آباد : وزارتِ خارجہ نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب جمع کرواتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ مالی سال کے دوران پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات میں 41 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
-
پاکستان کی سعودی عرب کو برآمدات 710.3 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں۔
-
تاریخ میں پہلی بار پاکستان سے اشیاء و خدمات کی مجموعی برآمدات ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
-
گزشتہ مالی سال کے دوران سعودی عرب کو اشیاء و خدمات کی مجموعی برآمدات 1.08 ارب ڈالرز رہیں۔
سعودی سرمایہ کاری:
-
سعودی کمپنی آرامکو نے پاکستان کی تیل و گیس کمپنی “گو” کے 40 فیصد حصص حاصل کر لیے۔
-
سعودی کمپنی “الوافی انرجی” نے گزشتہ برس شیل پاکستان کے اکثریتی حصص حاصل کیے۔
-
سعودی جنرل اسپتال کی جانب سے 250 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری جاری ہے، جس کے تحت لاہور اسمارٹ سٹی میں 300 بستروں پر مشتمل جدید اسپتال قائم کیا جائے گا۔
یہ اعداد و شمار پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتے ہیں، جو آئندہ برسوں میں مزید وسعت اختیار کر سکتے ہیں۔