پشاور : خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی منظرِ عام پر آ گئی ہے، جہاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ اگر بانی کا پیغام آئے تو وہ حکومت ختم کرنے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ اگر بانی کا میسج آتا ہے، تو میں حکومت کو ایک لمحے میں ختم کر دوں گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ختم کرنی ہے تو بجٹ پاس کرنے کی شرط نہیں۔