کراچی : مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ پاکستان میں فی تولہ سونا 600 روپے مہنگا ہو کر 352,900 روپے کا ہو گیا ہے جب کہ 10 گرام سونا 514 روپے اضافے کے بعد 302,554 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 6 ڈالر فی اونس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 3345 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
تجارتی ماہرین کے مطابق سونے کی قیمت میں اضافے کی بڑی وجوہات عالمی مالیاتی غیر یقینی صورتحال، مہنگائی کا دباؤ، اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی طرف رجحان ہیں۔
مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی معاشی دباؤ برقرار رہا تو سونے کی قیمتوں میں مزید اضافہ ممکن ہے۔ عوام اور سرمایہ کاروں کو محتاط فیصلے کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔