لاہور : پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال 2024-25 کا بجٹ 13 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ میں نیا ٹیکس نہ لگانے کی تجویز زیر غور ہے جبکہ ٹیکس کی شرح میں کم سے کم اضافہ رکھا جائے گا تاکہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔
ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے لیے 1200 ارب روپے کے سالانہ ترقیاتی بجٹ کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے۔ بجٹ میں 2750 ترقیاتی اسکیمز شامل کیے جانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
ترقیاتی بجٹ کی تفصیلات:
-
1412 جاری ترقیاتی اسکیمز کے لیے 536 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز
-
1353 نئی ترقیاتی اسکیمز کے لیے 457 ارب روپے رکھنے کی تجویز
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کیے جانے کا بھی قوی امکان ہے۔
حکومتی حکمت عملی کا بنیادی محور معاشی استحکام، جاری منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوامی فلاح و بہبود پر مبنی نئے منصوبے ہیں۔ متوقع بجٹ میں تعلیم، صحت، زراعت، انفراسٹرکچر، اور سماجی تحفظ جیسے شعبوں کو بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔