اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں سرکاری ملازمین نے اپنی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کا آغاز کر دیا ہے۔ مظاہرین کی بڑی تعداد شاہراہ دستور پر جمع ہے جہاں وہ حکومت سے اپنی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کے تمام داخلی راستوں کو پولیس کی بھاری نفری نے بند کر دیا ہے۔ شاہراہ دستور پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔