اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے، جس سے لاکھوں ملازمین کو ریلیف ملے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خزانہ کی جانب سے پیش کی گئی 6 فیصد اضافے کی ابتدائی تجویز کو مسترد کر دیا تھا۔
وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران اراکین نے تنخواہوں میں مزید اضافے کی خواہش کا اظہار کیا، جس پر وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ ہونا چاہیے۔ اس تجویز کو کابینہ نے فوری طور پر منظور کر لیا۔
وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے بھی اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ ملک میں بڑھتی مہنگائی کے پیش نظر سرکاری ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ایک اہم قدم ہے۔