اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر ہو رہی ہے اور تمام معاشی اعشاریے استحکام ظاہر کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم دستیاب وسائل میں بہترین بجٹ پیش کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید بتایا کہ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں “گنجائش سے زیادہ” اضافہ کیا ہے، جو ملازمین کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کے تمام اراکین کو ہدایت کی کہ وہ آئندہ بجٹ اجلاس کے دوران ایوان میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ اس تاکید کا مقصد بجٹ کی منظوری کے عمل کو موثر بنانا اور حکومتی ایجنڈے کو کامیابی سے آگے بڑھانا ہے۔