اسلام آباد میں کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہری ٹرانسپورٹ کو جدید، ماحول دوست اور پائیدار بنانے کے لیے الیکٹرک بس سروس کی سہولت فراہم کی ہوئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت 13 فیڈر روٹس پر 160 الیکٹرک بسیں چلائی جارہی ہیں۔
فعال فیڈر روٹس
سی ڈی اے نے مختلف اہم علاقوں اور میٹرو اسٹیشنز کے درمیان کنکٹیویٹی کو بہتر بنانے کے لیے درج ذیل فیڈر روٹس متعارف کروائے ہیں:
-
FR-01: سوہان تا نسٹ میٹرو اسٹیشن
-
FR-03: پمز تا فیصل مسجد
-
FR-04: پمز تا ایوان صدر
-
FR-4A: بری امام تا قائداعظم یونیورسٹی
-
FR-06: پمز تا گولڑہ شریف (E-11)
-
FR-07: پمز تا نسٹ میٹرو اسٹیشن
-
FR-8A: پمز تا ترامڑی بذریعہ آبپارہ
-
FR-8C: پمز تا ترامڑی بذریعہ فیض آباد
-
FR-09: کھنہ پل تا گولڑہ موڑ
-
FR-10: گولڑہ موڑ تا ٹیکسلا
-
FR-11: گولڑہ موڑ تا I-14
-
FR-14: منڈی موڑ تا بھارہ کہو
-
FR-15: کھنہ پل تا ٹی چوک
سیاحتی روٹس
ہفتہ اور اتوار کو شہریوں اور سیاحوں کے لیے دو خصوصی روٹس بھی چلائے جا رہے ہیں:
-
ST-01: پمز تا دامن کوہ
-
ST-02: پمز تا شکرپڑیاں
(یہ سروس صبح 7 بجے سے شام 4 بجے تک دستیاب ہوتی ہے)
الیکٹرک بسوں کا آغاز نہ صرف ٹرانسپورٹ نظام کو جدید بنانے کی جانب قدم ہے بلکہ اس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی، ایندھن کی بچت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینا بھی ہے۔ ان بسوں میں جدید نظام، سی سی ٹی وی، GPS ٹریکنگ اور ایئر کنڈیشننگ کی سہولت موجود ہے۔
سی ڈی اے نے بس سروس کے لیے 216 اسٹاپس اور 4 ڈپو تعمیر کیے ہیں جن میں سے H-9 ڈپو اور جناح کنونشن سینٹر پر چارجنگ اسٹیشن فعال ہو چکے ہیں۔ اور اب بسوں کو میپس کے ذریعے بھی ٹریک کیا جا سکتا ہے۔
آئندہ حکمت عملی
سی ڈی اے کے چیئرمین محمد علی رندھاوا نے اعلان کیا ہے کہ اشتہارات کے ذریعے آمدن میں اضافہ کیا جائے گا اور ٹرانسپورٹ سبسڈی پر انحصار کم کیا جائے گا۔ مستقبل میں سرکاری اداروں، کالجز اور یونیورسٹیوں سے اشتراک کے ذریعے سروس کو مزید فعال اور جامع بنایا جائے گا۔
الیکٹرک بس سروس اسلام آباد میں صاف اور جدید ٹرانسپورٹ کے خواب کی تعبیر ہے۔ یہ نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کی جانب ایک اہم قدم ہے بلکہ شہریوں کو محفوظ، سستی اور آرام دہ سفری سہولیات فراہم کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔
یہ منصوبہ پاکستان میں جدید شہری ٹرانسپورٹ سسٹم کی بنیاد بن سکتا ہے، اگر اس کی دیکھ بھال، وسعت اور پبلک شراکت داری کو ترجیح دی جائے۔