لندن۔سائنس دانوں کے مطابق مکھن کا استعمال قلبی مرض کے خطرات کو کم کر سکتا ہے۔
ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ کم از کم پانچ گرام مکھن کی کھپت ٹائپ 2 ذیا بیطس اور قلبی مرض کے خطرات تقریباً ایک تہائی کمی واقع کرتی ہے۔
مکھن خون میں مفید کولیسٹر کی مقدار بڑھاتا ہے اور نقصان دہ چکنائی (جو رگوں کو بند کرتی ہے اور ہارٹ اٹیک اور فالج کا سبب بنتی ہے) کی مقدار کو کم کرتا ہے۔
امریکا کی بوسٹن یونیورسٹی کے محققین کی تحقیق کے نتائج دہائیوں سے مانے جانے والے ان مطالعوں پر سوال اٹھاتے ہیں کہ سیر شدہ چکنائی ممکنہ طور پر مہلک قلبی بیماری کا سبب بن سکتی ہے۔
دریں اثنا مشہور مارجرین (جو کہ مکن کے ’صحت مند‘ متبادل کے طور پر متعارف کرائے گئے تھے) کے بالکل برعکس اثرات پائے گئے۔ مارجرین ذیا بیطس کے خطرات میں 40 فی صد سے زیاددہ اور قلبی مسائل میں 30 فی صد تک اضافہ کرتا پایا گیا۔