بہاولنگر کی نواحی بستی ڈونگہ بونگہ میں گھریلو جھگڑے کے نتیجے میں بھائی نے چھریوں کے وار سے اپنی بہن کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت ممتاز بی بی کے نام سے ہوئی ہے۔واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے فوری طور پر علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔