خیرپور کے علاقے پیرگوٹھ میں 6 مسلح ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں باپ اور ایک بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ شدید زخمی دوسرا بیٹا اسپتال میں دم توڑ گیا۔
یہ افسوسناک واقعہ تھانہ فیض محمد کی حدود جوان شر میں پیش آیا۔پولیس نے واقعے کو پرانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔