اسلام آباد (ویب ڈیسک) — محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر متوقع ہے۔ 7 جون سے 12 جون 2025 کے دوران درجہ حرارت معمول سے کئی ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، جس سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
بالائی علاقے:
وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
جنوبی علاقے:
بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک معمول سے بلند رہ سکتا ہے۔
جمعہ 6 جون 2025:
-
اسلام آباد: موسم گرم اور خشک رہے گا۔
-
پنجاب: بیشتر اضلاع میں موسم گرم و خشک، جنوبی اضلاع میں شدید گرمی کی پیش گوئی۔
-
سندھ: موسم شدید گرم و خشک، تیز اور گردآلود ہوائیں چلنے کا امکان۔
-
خیبرپختونخوا: عمومی طور پر گرم و خشک موسم، میدانی علاقوں میں شدید گرمی، جب کہ کوہستان اور سوات میں جزوی ابر آلود مطلع متوقع۔
-
بلوچستان: زیادہ تر اضلاع میں شدید گرم اور خشک موسم، تیز گردآلود ہوائیں چل سکتی ہیں۔
-
کشمیر اور گلگت بلتستان: دونوں خطوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع۔
ہفتہ 7 جون 2025:
-
اسلام آباد: دن کے وقت شدید گرم، عمومی طور پر خشک موسم متوقع۔
-
پنجاب: تمام اضلاع میں موسم شدید گرم و خشک رہے گا۔
-
سندھ: مسلسل شدید گرم اور خشک موسم، تیز/گردآلود ہواؤں کا سلسلہ برقرار رہے گا۔
-
خیبرپختونخوا: میدانی علاقوں میں شدید گرمی جاری، جب کہ دیر، سوات، چترال، کوہستان، کرم اور خیبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ پشاور، صوابی، مردان، کوہاٹ اور کرک میں جزوی ابر آلود مطلع اور گرج چمک کی پیش گوئی۔
-
بلوچستان: گرمی کی شدت میں اضافہ متوقع، بارکھان اور گردونواح میں جزوی ابر آلود مطلع کا امکان۔
-
کشمیر: جزوی ابر آلود مطلع، چند مقامات پر گرج چمک اور بارش متوقع۔
-
گلگت بلتستان: جزوی طور پر ابر آلود موسم کا امکان برقرار۔