کراچی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے حالا مائیکروفنانس بینک کو ملک بھر میں کام کرنے کے لیے لائسنس جاری کر دیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق یہ لائسنس 3 جون 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جس کے تحت یہ ادارہ اپنی خدمات پاکستان کے تمام علاقوں تک پھیلا سکے گا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق حالا مائیکروفنانس بینک مصر کی صفِ اول کی فِن ٹیک کمپنی ہے جو کاروباری اداروں اور صارفین کو قرض فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ڈجیٹل ادائیگیوں اور ای کامرس کی سہولتیں بھی مہیا کرتی ہے۔
ملک گیر لائسنس کے اجراء سے مالی شمولیت کو فروغ ملے گا اور صارفین کو جدید مالیاتی خدمات تک بہتر رسائی حاصل ہوگی۔ اس اقدام سے پاکستان میں ڈجیٹل بینکنگ کے شعبے میں نمایاں بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔