اسلام آباد ۔ پاک فضائیہ کا پہلا ففتھ جنریشن فائٹر جیٹ رواں برس کے آخر میں پاک فضائیہ میں شامل ہونے کا امکان ہے
جے 35 اے، پاکستان کا پہلاففتھ جنریشن اسٹیلتھ فائٹر جیٹ ہے، پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد جے 35 اے کی شمولیت کا عمل تیز ہوگیا، اور اب جے 35 اے کی پاک فضائیہ میں شمولیت کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں۔
پاک فضائیہ چین سے جے 35 کے دو اسکواڈرنز حاصل کرے گی، پاک فضائیہ ان طیاروں کو بطور ملٹی رول فائٹر جیٹ استعمال کرے گی۔ جے 35 اے کو سنگل سیٹ 2 انجن والا میڈیم سائز فائٹر جیٹ سمجھا جاتا ہے۔
جبکہ پاکستان ایئر فورس کو جے 35 اے کو بیڑے اور کومبیٹ سسٹم میں انٹیگریٹ کرنے میں کوئی دشواری نہیں ہوگی، کیونکہ جے 35 اے میں نصب AESA ریڈار J-20 کے ہم پلہ ہے۔
جے 35 کا IRBS-E ٹیکنالوجی سے لیس ریڈار 400 کلومیٹر رینج تک ہدف کو ٹریک کرسکتا ہے، جے 35 اے امریکہ کے ایف 35 کی ماک 1.6 رفتار کے مقابلے میں ماک 2۔2 رفتار کا حامل ہے۔