گلگت : گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے 4 سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں مل گئیں، چاروں دوستوں کا تعلق گجرات سے تھا۔
گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والے چار سیاحوں کی گاڑی اور لاشیں مل گئی، گلگت پولیس نے اس حوالے سے تصدیق کردی۔
حکام نے کہا کہ سیاحوں کی گاڑی ستک نالہ کے قریب سے ملی، چاروں دوستوں کا تعلق گجرات سے تھا۔
سیاحوں کی گاڑی گلکت سےاسکردو جاتےہوئےکھائی میں گرگئی تھی، جاں بحق ہونے والوں میں واصف،سلمان،عمراورعثمان شامل ہیں۔
بچوں کے والدین کے مطابق سیاحت کے شوقین چاروں دوست بارہ مئی کو گجرات سے نکلے تھے اور پھر سولہ مئی پھر سے ان سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔