نئی دہلی ۔بھارت میں کرکٹ کے دیوتا سمجھے جانے والے سچن ٹنڈولکر کی صاحبزادی سارہ ٹنڈولکر، جن کا نام پہلے کرکٹر شبمن گل کے ساتھ جوڑا جاتا رہا، اب مبینہ طور پر بالی ووڈ اداکار سدھانت چترویدی سے بھی راہیں جدا کر چکی ہیں۔
کئی برسوں سے شبمن گل، جو بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اور آئی پی ایل میں گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہیں، اور سارہ کے درمیان قریبی تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی رہیں، تاہم دونوں نے کبھی عوامی طور پر اپنے رشتے کی تصدیق نہیں کی۔
اب نئی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ سارہ نے سدھانت چترویدی کے ساتھ اپنا تعلق بھی ختم کر دیا ہے۔
یہ قیاس آرائیاں اس وقت زور پکڑنے لگیں جب رواں ماہ کے آغاز میں سارہ اور سدھانت کو مختلف عوامی تقریبات میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ فلم فیئر میگزین نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں، اور اس بات کی تصدیق ایک قریبی دوست نے بھی کی تھی۔
تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق سدھانت چترویدی نے سارہ سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، لیکن اس فیصلے کی وجوہات تاحال منظر عام پر نہیں آئیں۔